تبدیلی مذہب ریاکٹ بے نقاب، 4 افراد گرفتار
اترپردیش پولیس نے ایک بین ریاستی تبدیلی ئ مذہب ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے۔ اس نے 4 افراد بشمول ایک مدرسہ کے مولوی کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن بریلی میں یہ بات بتائی۔
بریلی(یوپی) (پی ٹی آئی) اترپردیش پولیس نے ایک بین ریاستی تبدیلی مذہب ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے۔ اس نے 4 افراد بشمول ایک مدرسہ کے مولوی کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن بریلی میں یہ بات بتائی۔
الزام ہے کہ یہ ٹولی شادی اور پیسے کا لالچ دے کر ہندوؤں کو راغب کرتی اور ان کا دھرم پریورتن کرتی تھی۔ پولیس نے بریلی میں ایک شخص کو بچالیا جسے جبری تبدیلی مذہب اور شادی کے لئے پکڑکر رکھا گیا تھا۔
گرفتار افراد کے نام 35 سالہ عبدالمجید(فیض نگر کا مولوی)‘ 30 سالہ سلمان(کریلی)‘ محمد عارف (کریلی) اور فہیم بتائے گئے ہیں۔ پانچواں ملزم محمود بیگ فرار ہے۔ ایس پی (ساؤتھ) انشیکا ورما نے بتایا کہ کیس درج کرلیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس گینگ کا نیٹ ورک 13 ریاستوں اور 30 اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ گروپ کمزور افراد‘ غرباء‘ کنوارے نوجوانوں اور جسمانی معذوروں کو راغب کرتا تھا۔