حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآبادکے فلک نما پولیس اسٹیشن میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ

پرانا شہر حیدرآبادکے فلک نما پولیس اسٹیشن میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی گئی۔

حیدرآباد: پرانا شہر حیدرآبادکے فلک نما پولیس اسٹیشن میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنیہ نے کہاکہ اس کونسلنگ کا مقصد انتخابات کے آزادانہ اورمنصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قسم کی جرائم کی سرگرمیوں سے روڈی شیٹرس کو دور رکھنے کیلئے ان کو پابند بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روڈی شیٹرس کو پابند مچلکہ بھی کیاگیااور لااینڈآرڈر کومتاثر کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کاانتباہ دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ جرائم کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے والے روڈی شیٹرس کی روڈی شیٹس معینہ وقت کے بعد بند کردی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ کسی کو بھی ڈرانے پر وہ فوری طورپر مقامی پولیس سے رجوع ہوں۔اس کونسلنگ میں تقریبا 50روڈی شیٹرس نے حصہ لیا۔