تلنگانہ

چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کے فیصلے سے متعلق معلومات دی گئی ۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے آج کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجول بھوئیاں اور کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس وینکٹ نرائن بھٹی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی۔

متعلقہ خبریں
موظف ضلع جج کو ہائی کورٹ جج مقرر کرنے کالجیم کی سفارش

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کے فیصلے سے متعلق معلومات دی گئی ۔

بیان کے مطابق سپریم کورٹ میں جج بنانے کے لیے سفارشات کرنے سے متعلق فیصلہ چیف جسٹس چندر چوڑ کی صدارت والے جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کے کالجیم کی بدھ (5 جولائی 2023) کو ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔

a3w
a3w