شمالی بھارت

گہلوت مجھے مجرم ثابت کرنے میں مصروف – شیخاوت

مسٹر شیخاوت نے یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے سنجیوانی کریڈٹ سوسائٹی دھوکہ دہی کیس میں گرفتاری پر عدالت کے حکم پر مسٹر گہلوت کے ردعمل پر کہی۔

جے پور: جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک کے بیان پر پلٹ وار دیتے ہوئے کہا کہ گہلوت جی اپنی ساری ذمہ داریاں چھوڑکر مجھے ملزم نہیں مجرم ثابت کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، جبکہ میں دونوں نہیں ہوں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

مسٹر شیخاوت نے یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے سنجیوانی کریڈٹ سوسائٹی دھوکہ دہی کیس میں گرفتاری پر عدالت کے حکم پر مسٹر گہلوت کے ردعمل پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عدالتی عمل کے ذریعے میری سچائی سامنے آئے گی، گہلوت جی کہیں بھی منہ نہیں دکھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا ’’گہلوت جی وزیراعلی ہیں یا سازشی، اگر سازش کرنے والا اپنے اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے اور بغیر ثبوت کے کسی بے گناہ کا جرم ثابت کرتا ہے، تو عدالت سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرتی ہے۔‘‘

’’انہیں اپنے بنائے ہوئے ہر شیطانی کھیل میں ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں عوام کی حمایت سے سچائی کا سہارا لے کر ان کے سامنے کھڑا رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا ’’گہلوت جی میرے خلاف تمام حدیں کیوں پار کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں میرے خلاف امیدوار ان کے بیٹے تھے، لیکن لڑائی گہلوت جی نے کی، انہوں نے پوری حکومت کو میرے پیچھے لگا دیا۔

آج تک گہلوت جی وہی کر رہے ہیں، سب حکومتیں میرے خلاف ساری انتظامیہ کو لگا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے غصے پر قابو نہیں رکھتا وہ ریاست کا نظام متوازن طریقے سے نہیں چلا سکتا۔

انہیں غصے پر قابو پانے کے لیے یوگا، مراقبہ وغیرہ کرنا چاہیے۔ کانگریس کو بھی انہیں وقفہ دینے پر غور کرنا چاہئے، کیونکہ وہ خود کرسی نہیں چھوڑیں گے۔

ذریعہ
یو این آئی