جرائم و حادثات

بنیان کی خفیہ جیبوں میں چھپا کرلایاگیا دیسی شراب گڑمبہ ضبط۔ایک شخص گرفتار

بنیان کی خفیہ جیبوں میں چھپا کرلائے گئے دیسی شراب گڑمبہ کو عادل آباد ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: بنیان کی خفیہ جیبوں میں چھپا کرلائے گئے دیسی شراب گڑمبہ کو عادل آباد ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد

اس شخص کی شناخت ضلع عادل آباد کے منسیوار علاقہ سے تعلق رکھنے والے جی مانی کے طورپر کی گئی ہے جس نے دیسی شراب کو چھپانے کیلئے اپنی بینان میں 54جیب بنوائے تھے۔

اس کی مدد سے وہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے دیسی شراب کی اسمگلنگ کرتا تھا۔

تلنگانہ کا عادل آباد ضلع، مہاراشٹرسے متصل ہے۔پولیس نے اس کے پاس سے 48چھوٹی بوتلیں ضبط کیں۔اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔