حیدرآباد

آزادی کے 100 سال تک ملک میں مزید ٹرینیں ہوں گی: گورنر تلنگانہ

گورنر نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ آٹھ برسوں میں انڈین ریلویز مزید عصری سفر کا نظارہ کرسکے گا۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ ہندوستان سال 2047تک تیز ترترقی یافتہ ملک بن جائے گا کیونکہ وہ اپنی آزادی کے 100سال مکمل کرے گا اور تب تک مزید ٹرینیں اور ترقی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

انہوں نے سکندرآباد اسٹیشن سے ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کے آغاز کے موقع پر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ آٹھ برسوں میں انڈین ریلویز مزید عصری سفر کا نظارہ کرسکے گا۔

گورنر نے کہاکہ وہ عموما ٹرین کاسفر کرتی ہیں اور باسر و بھدراچلم جانے کیلئے ٹرین کااستعمال کرتی ہیں۔انہوں نے اس پروگرام میں شرکت پر مسرت کااظہار کیا۔