جرائم و حادثات

عاشق جوڑے نے درخت سے پھانسی لگاکر کی خودکشی

پرتاپ گڑھ :27/مارچ (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے بکولاہی گاؤں میں دوشنبہ کی صبح گیارہ بجے درخت سے پھانسی پر لٹکتے ہوئے عاشق جوڑے کی لاشیں پائی گئیں ۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے بکولاہی گاؤں میں دوشنبہ کی صبح گیارہ بجے درخت سے پھانسی پر لٹکتے ہوئے عاشق جوڑے کی لاشیں پائی گئیں ۔

متعلقہ خبریں
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

تھانہ سٹی کوتوالی انچارج انسپکٹر ستیندر سنگھ نے آج بتایا کہ بکولاہی گاؤں کے باہر درخت سے پھانسی پر لٹکتا ہوا ایک نوجوان و خاتون کی لاش پائی گئی ،جس کی شناخت گاوں کے سچن ورما (21) و انیتاورما (35) کے طور پر کی گئی۔

انیتاورما نے آٹھ سال قبل گاؤں کے ارجن سے لومیرج کی تھی ۔اس کے دو بچے ہیں ۔ادھر ایک طویل عرصے سے غیر شادی شدہ سچن سے انیتا کی آشنائی تھی۔

دونوں مہلوکین کے اہل خانہ نے کوئی شکایت نہیں دی ہے۔ دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

ذریعہ
یو این آئی