ایشیاءسوشیل میڈیا

کووڈ ویکسینیشن موت کا سبب بن سکتی ہے، حیران کن انکشافات

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی ایک ماہر کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 'ویکسینیشن اور موت کے درمیان تعلق کو رد نہیں کیا جا سکتا'۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ اسی دوران ویکسینیشن سینٹر کے طبی عملے نے بھی سنگین غلطیاں کیں۔ شدید الرجی کی علامات کے باوجود خاتون کو ایڈرینالین کا انجکشن نہیں دیا گیا۔

ٹوکیو: جاپان کی صحت، محنت اور بہبود کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ویکسینیشن کے بعد ہونے والی کل 1,791 اموات میں سے ایک شخص کی موت کووڈ-19 ویکسینیشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یہ اطلاع جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 42 سالہ خاتون کو 5 نومبر 2022 کو ویکسین کی خوراک دی گئی اور ویکسینیشن کے ایک گھنٹہ 40 منٹ بعد اس کی موت ہوگئی۔

خاتون موٹاپے، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھی، لیکن ٹیسٹوں میں ان اشاریوں میں کسی طرح کا ایسا کوئی معاملہ ظاہر نہیں ہوا جو ممکنہ طور پر اس کی موت کا باعث بن سکتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی ایک ماہر کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ‘ویکسینیشن اور موت کے درمیان تعلق کو رد نہیں کیا جا سکتا’۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ اسی دوران ویکسینیشن سینٹر کے طبی عملے نے بھی سنگین غلطیاں کیں۔ شدید الرجی کی علامات کے باوجود خاتون کو ایڈرینالین کا انجکشن نہیں دیا گیا۔

جاپان میں کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک انفیکشن کے 3.32 کروڑ سے زیادہ کیسز، 2.17 کروڑ لوگوں کے صحت یاب اور 72,989 اموات ہو چکی ہیں۔ ملک میں کورونا ویکسین کی کل 28.97 کروڑ خوراکیں دی گئی ہیں۔