تلنگانہ

سی پی آئی ایم نے 17 حلقوں کی پہلی فہرست جاری کی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد سی پی آئی (ایم) تلنگانہ یونٹ نے 17اسمبلی حلقوں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جمعرات کو جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد سی پی آئی (ایم) تلنگانہ یونٹ نے 17اسمبلی حلقوں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جمعرات کو جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر لمحہ آخر تک کانگریس کے ردعمل کا انتظار کرتے رہے مگر کانگریس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ہم نے پارٹی کی ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں کئی مسائل پر غور وخوص کیا۔ ہمیں 24حلقوں سے تجاویز وصول ہوئی ہیں مگر پارٹی کی ریاستی قیادت نے 17 حلقوں کی پہلی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویرا بھدرم نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی امیدواروں کو شکست دینا ہے۔