کھیل

میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث نوجوان کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔

اندور: دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث نوجوان کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
کیئرٹیکر کے حملے میں 70سالہ شخص کی موت، بیوی زخمی

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کرکٹر فوت ہوگیا۔ مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ بولنگ کرتے ہوئے اندال سنگھ بنجارا کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔

بولنگ کے دوران ہی 22 سالہ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا۔ اس دوران ساتھی کرکٹر بھی حیران و پریشان بولر کے پاس آگئے اور فوری طورپر اسے اسپتال روانہ کیا۔

تاہم بدقسمت کرکٹر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستہ میں دم توڑگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اندال سنگھ کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہفتے کی شام کو کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے اندال سنگھ جادھو بنجارا کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

اس حوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ دل کا دورہ کرکٹر کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلخانہ کے سپرد کردیا گیاہے۔