یوروپ
ٹرینڈنگ

کروشیائی وزیر نے جرمنی کی خاتون ہم منصب کو بوسہ دے دیا (ویڈیو وائرل)

بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے کروشیائی وزیر خارجہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر کروشیائی وزیرخارجہ نے معافی مانگ لی۔

زخارب : یورپی ملک کروشیا کے 65 سالہ وزیر خارجہ گورڈن گرلک ریڈمین نے فوٹوسیشن کے دوران جرمنی کی 42 سالہ وزیر خارجہ اینالینا شارلٹ کا بوسہ لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن خاتون وزیر نے کروشیائی وزیر کے بوسہ لینے پر اپنے گالوں کا رخ موڑتے ہوئے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے کروشیائی وزیر خارجہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر کروشیائی وزیرخارجہ نے معافی مانگ لی۔

کروشیائی وزیر خارجہ نے جب جرمنی کی خاتون وزیر کو بھرے مجمع میں بوسہ دیا تو وہ ہکا بکا رہ گئیں اور گروپ فوٹو کے لیے جمع دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اس غیر متوقع حرکت پر دنگ رہ گئے تھے۔

کروشیا کی سابق خاتون وزیر اعظم سمیت متعدد خواتین رہنماؤں نے وزیر خارجہ سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ بھی کردیا جب کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی تعجب کا بھی اظہار کیا۔