تلنگانہ

شہر کو صاف ستھرا رکھنے سائبرآباد میونسپل کارپوریشن کا نیا اقدام

اس مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر ہفتہ کو بھاری گھریلو کچرا جمع کیا جائے گا۔ اس میں پرانے صوفے، ٹوٹا ہوا فرنیچر، لکڑی کی اشیاء اور دیگر غیر ضروری گھریلو سامان شامل ہیں۔

حیدرآباد : سائبرآباد میونسپل کارپوریشن (سی ایم سی) نے شہر کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے مقصد سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھاری گھریلو کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی مقررہ وصولی خدمات سے استفادہ کریں۔

اس مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر ہفتہ کو بھاری گھریلو کچرا جمع کیا جائے گا۔ اس میں پرانے صوفے، ٹوٹا ہوا فرنیچر، لکڑی کی اشیاء اور دیگر غیر ضروری گھریلو سامان شامل ہیں۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس قسم کا کچرا سڑکوں کے کنارے یا عوامی مقامات پر نہ پھینکیں، کیونکہ اس سے شہر کی صفائی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہری ماحول کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ شعور بیداری مہم کے مطابق، شہری سی ایم سی کے پوسٹر پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے گھر سے کچرا اٹھانے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم گھر پہنچ کر بھاری گھریلو کچرا جمع کرے گی اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا انتظام کرے گی۔