حیدرآباد

ڈی سرینواس بیٹے کے ساتھ کانگریس میں واپس

ڈی سرینواس کے بشمول ان کے بیٹے و نظام آبادکے سابق مئیر سنجے نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ اتم کمارریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سابق وزرا جناردھن ریڈی، پنالہ لکشمیا، سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راو اوردوسروں نے شرکت کی۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کے سربراہ ڈی سرینواس اپنی پرانی پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔حیدرآباد میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ڈی سرینواس نے تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے، صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

ڈی سرینواس کے بشمول ان کے بیٹے و نظام آبادکے سابق مئیر سنجے نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ اتم کمارریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سابق وزرا جناردھن ریڈی، پنالہ لکشمیا، سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راو اوردوسروں نے شرکت کی۔

ڈی سرینواس نے قبل ازیں راج شیکھرریڈی کے دورحکومت میں کانگریس میں اہم رول ادا کیا تھا۔ان کی قیادت میں پارٹی دو مرتبہ متحدہ آندھراپردیش میں برسراقتدار آئی تھی تاہم متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سال 2015میں انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اوران کو راجیہ سبھا کا رکن بھی بنایاگیا تھا تاہم وہ ایک مرتبہ پھر کانگریس میں آگئے ہیں۔

ڈی سرینواس کے فرزند سنجے کی کانگریس میں دوبارہ شمولیت پر تجسس دیکھاجارہا تھاکیونکہ ضلع کانگریس کی قیادت ان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر بعض اعتراضات کررہی تھی تاہم ڈی سرینواس کے ساتھ ساتھ ان کے فرزند کو بھی کانگریس میں شامل کرلیاگیا۔ڈی سرینواس وہیل چیر پر گاندھی بھون پہنچے۔