تلنگانہ

ڈی سرینواس نے کانگریس پارٹی پر اپنا موقف واضح کیا۔کھرگے کومکتوب

تلنگانہ کے سینئر لیڈرڈی سرینواس نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کو ایک خط تحریر کیاجس میں انہوں نے کانگریس پارٹی پر اپنے موقف اور پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر وضاحت کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سینئر لیڈرڈی سرینواس نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کو ایک خط تحریر کیاجس میں انہوں نے کانگریس پارٹی پر اپنے موقف اور پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر وضاحت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

ڈی سرینواس نے کہا کہ اپنے بیٹے ڈی سنجے کے دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے سلسلے میں انہوں نے اتوار کو کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر گاندھی بھون کا دورہ کیا۔

گاندھی بھون میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے انہیں کافی عزت وہ احترام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کانگریسی رہیں گے لیکن وہ پارٹی میں شامل نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کی صحت انہیں فعال سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈی سنجے کو آشیرواد دیں گے جنہوں نے دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔