جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ، بی ایس این ایل کے دس ملازمین زخمی
حیدرآباد: بی ایس این ایل کے دس ملازمین تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: بی ایس این ایل کے دس ملازمین تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح ضلع کے چیگنٹہ کے قریب قومی شاہراہ نمبر44پر اُس وقت پیش آیا جب بی ایس این ایل کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔
اس حادثہ میں دس ملازمین زخمی ہوگئے جن میں ایک روی شنکر ریڈی شدید زخمی ہوگیا۔
کمپنی کے انتظامیہ نے فوری طورپرملازمین کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاجبکہ روی شنکر کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد لایاگیا۔
یہ بس سدی پیٹ سے 25ملازمین کے ساتھ چمپاپیٹ میں اپنی یونٹ لے جارہی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔