آندھراپردیش

بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کی محبت کی شادی سے ناراض ہو کر اُس کے نومولود بیٹے کو چپکے سے ماں کو اطلاع دیے بغیر کسی اور کو گود دے دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کی محبت کی شادی سے ناراض ہو کر اُس کے نومولود بیٹے کو چپکے سے ماں کو اطلاع دیے بغیر کسی اور کو گود دے دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


پولیس نے کہا کہ ارکو علاقہ سے تعلق رکھنے والی دیویا سوروپ نے جان بابو نامی شخص سے محبت کی شادی کی تھی، جو اس کے باپ شوکرا کو شروع سے پسند نہیں تھی۔ شادی کے بعد سے وہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا، جس کے باعث دونوں الگ الگ رہنے لگے۔


حمل کے دوران، شوکرا اپنی بیٹی کو وشاکھاپٹنم کے کیلاس پورم لے گیا اور وہاں ایک کرایہ کے مکان میں رکھا۔ زچگی کے بعد، کے جی ایچ اسپتال میں دیویا کو ایک بیٹا پیدا ہوا۔ شوکرا نے بہانہ بنایا کہ بچہ کو یرقان ہے اور علاج کے لیے کچھ کاغذات پر دیویا سے دستخط لے لیے۔ بعد ازاں اُس نے بچے کو کسی اور کو گود دے دیا۔


دو ماہ گزرنے کے بعد جب ماں نے بچہ کے بارے میں پوچھا تو کوئی جواب نہ ملا۔ مجبوراً دیویا نے معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر روی کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے صرف تین گھنٹوں میں بچے کا سراغ لگا لیا اور اُسے دوبارہ وشاکھاپٹنم کے چائلڈ کیئر ہوم میں منتقل کر دیا۔