حیدرآباد

عثمانیہ ہاسپٹل میں 2 کووڈ مریضوں کی موت

حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں کورونا کی وجہ سے 2 مریضوں کی موت ہوگئی۔ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا عثمانیہ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل ایک شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

حیدرآباد: کورونا وائرس ایک بار پھر پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 116 کیسز درج ہوئے اور 3 افراد کی موت ہو گئی۔ اس وقت ملک میں 4,170 ایکٹو کیسز ہیں۔ کووڈ سب ویرینٹ JN.1 کے کیسز 69 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران تلنگانہ میں بھی کورونا کی وبا پھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

 حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں کورونا کی وجہ سے 2 مریضوں کی موت ہوگئی۔ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا عثمانیہ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل ایک شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ایک اور شخص بھی شدید بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس دوران ان دو مریضوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ناگیندر نے بتایا کہ 2 مریض بھی شدید بیماری کے ساتھ اسپتال میں داخل ہیں۔

اس وقت تلنگانہ میں 55 اور اے پی میں 29 ایکٹو کیسز ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، خبریں یہ بھی سننے کو مل رہی ہیں کہ ملک بھر میں رات کا کرفیو لگانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ عثمانیہ اسپتال میں2 پی جی ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔