کھیل

ہندوستان نے دوسرے ٹسٹ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دےدی

آسٹریلیا کو اس معمولی اسکور پر آؤٹ کرنے کے لئے اشون نے ٹریوس ہیڈ کا وکٹ لے کر دن کی شروعات کی۔اس کے بعد جڈیجہ نے آسٹریلوی ٹیم کو سات بلے بازوں کو اپنی اسپن میں پھنساکر 113 رنز پر ڈھیر کردیا۔

نئی دہلی: رویندر جڈیجہ (42/7) اور روی چندرن اشون (59/3) کی مہلک اسپن کی مدد سے ہندوستان نے اتوار کو بارڈر- گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی پہلی اننگز میں ایک رن کی برتری حاصل کرنے والی آسٹریلیا میچ کے تیسرے دن صرف 113 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے 115 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کو اس معمولی اسکور پر آؤٹ کرنے کے لئے اشون نے ٹریوس ہیڈ کا وکٹ لے کر دن کی شروعات کی۔اس کے بعد جڈیجہ نے آسٹریلوی ٹیم کو سات بلے بازوں کو اپنی اسپن میں پھنساکر 113 رنز پر ڈھیر کردیا۔

 یہ ٹیسٹ کرکٹ میں جڈیجہ کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 48 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم صرف ایک رن پر اوپنر لوکیش راہل کی وکٹ گنوا بیٹھی لیکن کپتان روہت شرما نے 31 (20) کی اننگز کھیل کر ہندوستان کی پوزیشن مضبوط کردی۔

روہت کی وکٹ گرنے کے بعد وراٹ کوہلی نے 20 اور شریاس آئر نے 12 رنز کی شراکت کی۔ شریکر بھرت 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چیتیشور پجارا (31 ناٹ آؤٹ) نے اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے بھارت کو فاتحانہ رنز بنا کر ہدف تک پہنچا دیا۔