مشرق وسطیٰ

مسجد حرام میں افطاری کرنے کے خواہشمندوں کیلئے پورٹل جاری

سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعہ وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطار مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ریاض: سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعہ وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطار مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
دمام میں 17ویں افطار خیمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
جامع مسجد سری نگر میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کی اجازت نہیں

سعودی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس افطار پورٹل کا اجراء سعودی حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے اس پورٹل کا اجراء حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے کیا ہے۔ تاکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات ترتیب دیے جا سکیں۔

یہ درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں افطاری کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی اور ان کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جاسکے گا۔ نیز انہیں اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی دی جا سکے گی۔

a3w
a3w