حیدرآباد
بی آرایس رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی کے فرزند کی موت
ان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے یرقان کی نشاندہی کی۔ان کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے ساتھ ساتھ فرزند اور دختر بھی ہیں۔

حیدرآباد: بی آرایس کے حلقہ پٹن چیروکے رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی کے فرزند کی حیدرآباد میں ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔34سالہ وشنووردھن ریڈی بی آرایس کے سرگرم کارکن تھے۔
وہ 23جولائی کو علیل ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے یرقان کی نشاندہی کی۔ان کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے ساتھ ساتھ فرزند اور دختر بھی ہیں۔