جرائم و حادثات

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 244 ہو ئی، ریاست میں سوگ کا اعلان

اوڈیشہ کے بالاسور کے بہاناگامیں جمعہ کی شام ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 233 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور کے بہاناگامیں جمعہ کی شام ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 233 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پی کے جینا نے یہ اطلاع دی۔

ایک ٹویٹ میں، چیف سکریٹری نے کہا ’’بالاسور ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 233 ہو گئی ہے۔‘‘

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں 900 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ادھر اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا حکم دیا ہے۔ 3 جون کو پورا دن کوئی سرکاری تہوار نہیں ہوگا۔

مسٹر نوین پٹنائک، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان آج صبح جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ریلوے کی ایک تکنیکی ٹیم نے ہفتہ کی اولین ساعتوں میں جائے حادثہ کا فضائی سروے کیا۔ دریں اثناء وزیر ریلوے نے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ حادثے میں شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس، یشونت پور-ہوڑہ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے ساتھ 45 موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں۔ اس میں کیندرپاڑہ سے پانچ، جے پور سے 16، بھدرک سے دس اور بالاسور سے 14 ٹیمیں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید کچھ وقت تک جاری رہے گا۔