مشرق وسطیٰ

سعودی عرب، ترکیہ اور عالم اسلام میں عید الفطر منائی گئی

اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں تقریباً 120 ہزار مسلمان صبح سے عید الفطر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ نماز کے بعد تکبیروں سے فضا گونج اٹھی۔

ریاض؍انقرہ: سعودی عرب، ترکیہ اور عالم اسلام کے کئی ممالک میں عیدالفطر کے پہلے روز مسلمانوں نے جوق در جوق نماز عید کے لیے مساجد اور عیدگاہوں کا رخ کیا۔ صبح سویرے عیدگاہوں اور مساجد میں مسلمانوں کا بھاری اجتماعات دیکھے گئے جہاں نماز کے بعد رقت انگیز دعا کی گئی اور پھر ایک دوسرے کے کے ساتھ گلے مل کر عید منائی۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں تقریباً 120 ہزار مسلمان صبح سے عید الفطر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ نماز کے بعد تکبیروں سے فضا گونج اٹھی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے والے ترکوں کے ایک گروپ نے جماعت میں خشک میوہ جات تقسیم کیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی استنبول کی آیا صوفیہ کبیر مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

نماز کے بعد صدر ایردوان نے مسجد میں شہریوں کے ساتھ ایک ایک کرکے ہاتھ ملانے کے بعد رپورٹرز سے بھی ہاتھ ملایا اور انہیں چاکلیٹ پیش کئے۔