جرائم و حادثات

بنگلورو میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر16 ہو گئی

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے قریب اٹیبیلے میں پٹاخوں کی ایک دکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں جمعرات کو ایک اورشخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے قریب اٹیبیلے میں پٹاخوں کی ایک دکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں جمعرات کو ایک اورشخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت گروی بھاویپالیا کے رہنے والے وینکٹیش (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ جب وہ اپنے دوست کی سالگرہ تقریب کے لئے پٹاخے خریدنے دکان پر گیاتھا اس وقت وہ شدید جھلس گیا۔ وہ شہر کے سینٹ جان ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

اس سے قبل بدھ کی شام تمل ناڈو کے رہنے والے دنیش (19) نامی شخص کی وکٹوریہ اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ پٹاخوں کی دکان پر کام کرتا تھا۔