حیدرآباد

جی ایچ ایم سی حدود میں سردی کی لہر میں اضافہ

صبح کے اوقات میں سردی کی لہر کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامنا ہے۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہرمیں مزید اضافہ کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقوں میں کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو راستہ نظرنہیں آرہا ہے۔

صبح کے اوقات میں سردی کی لہر کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامنا ہے۔

شہرحیدرآباد کے بشمول اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کاسامنا ہے۔حیدرآباد میں جمعرات کی صبح اقل ترین درجہ حرارت 18ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ گذشتہ شب 14ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔