تلنگانہ

پولنگ اسٹیشنوں کے قریب سی سی کیمرے لگانے کا فیصلہ: کمشنر پولیس رچہ کنڈہ

راچہ کونڈہ کمشنر آف پولیس ڈی ایس چوہان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے قریب کلوزڈ سرکٹ (سی سی) کیمرے لگائے جائیں گے۔

 حیدرآباد: رچہ کونڈہ کمشنر آف پولیس ڈی ایس چوہان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے قریب کلوزڈ سرکٹ (سی سی) کیمرے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
انسپکٹر پہاڑی شریف ستیش ملازمت سے معطل
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
حیدرآباد: اردو صحافیوں کے پسماندگان کی مالی امداد میں اضافہ، تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا اہم فیصلہ

عنقریب منعقد شدنی اسمبلی  انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے آج نے اپل ٹریفک ڈی سی پی کے  دفتر میں آئی پی ایس پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اجرای  کے بعد پولیس اہلکاروں کو نقائص سے پاک سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہئے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ عہدیداروں کو انتخابات سے متعلق ہر پہلو کی مکمل جانکاری ہونی چاہئے اور انہیں صحیح طریقہ سے نافذ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے تحت پولنگ مراکز کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئیں، خاص طور پر حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی اور انتخابی اہلکاروں کی جانب سے اختیار کیے گئے راستوں پر کڈی نظر رکھنا چاہیے۔

ڈی یس چوہان نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھیں اور زمینی سطح پر صورتحال سے باخبر رہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ چیک پوسٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور افسران کو عملے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے علاقوں میں سی سی کیمروں کی تنصیب اور پولنگ ا سٹیشنس  میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کو پہلے سے یقینی بنایا جائے اور گزشتہ انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے والوں  بدمعاشی کرنے والوں، مشتبہ افراد پر مکمل نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا انتخابات کے دوران، امن و امان سے متعلق مسائل، سوشل میڈیا پیغامات اور ویڈیوز جن سے تنازعات پیدا ہونے کا خدشہہونے پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی واقعہ سے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جانا چاہئے۔

اس اجلاس میں جوائنٹ سی پی امبر کشور جھا، یادادری ڈی سی پی راجیش چندر، راچاکونڈہ ٹریفک ڈی سی پی ابھیشیک موہنتی، ملکاجگیری ڈی سی پی دراوت جانکی، ایس او ٹی ڈی سی پی 1 گریدھر، مہیشورم ڈی سی پی سرینواس، ایس بی ڈی سی پی بالا اور ڈی سی پی سائبر کرائم انوراسوامی میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈی سی پی ایڈمن اندرا، ایل بی نگر ڈی سی پی سائی سری، ٹریفک ڈی سی پی 2 سری نواسولو، ویمن سیفٹی ڈی سی پی اوشا وشوناتھ، ڈی سی پی کرائمز اروند، اور ایڈیشنل ڈی سی پیز نے شرکت کی۔