مہاراشٹرا

محبت سے انکار،جنونی عاشق نے 12 سالہ لڑکی کو اُس کی ہی ماں کے سامنے بیدردی مارڈالا

نوجوان نے لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اُسے پرپوز کیا تھا۔ لڑکی نے اس کی محبت کو ٹھکرا دیا۔ اس سے مشتعل ہو کر نوجوان نے لڑکی کو اس کی ماں کے سامنے نشانہ بنایا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے کلیان ضلع سے ا یک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک 20 سالہ نوجوان نے 12 سالہ لڑکی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ معلومات کے مطابق نوجوان نے لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اُسے پرپوز کیا تھا۔ لڑکی نے اس کی محبت کو ٹھکرا دیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

 اس سے مشتعل ہو کر نوجوان نے لڑکی کو اس کی ماں کے سامنے نشانہ بنایا۔ نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے کئی وار کیے۔ جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو گئی۔ اس دوران نوجوان نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔ لڑکی علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ ساتھ ہی ملزم نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ کو تیسگاؤں کا ہے۔ ملزم کی شناخت آدتیہ کامبلے کے طور پر کی گئی ہے۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت بچی اپنی والدہ کے ساتھ کوچنگ کلاسز سے واپس آرہی تھی۔

اسی دوران ملزم عمارت کی سیڑھیوں پر اس سے ملا۔ اس نے لڑکی کی ماں کو دھکا دیا اور لڑکی کو چاقو سے کم از کم 8 وار کیا۔ اچانک حملے سے لڑکی کی ماں خوفزدہ ہوگئی۔ وہ مدد کے لیے چیختی پکارتی رہی۔ بچی کی والدہ کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی 12 سالہ بچی کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں اُس کی موت ہوگئی۔

لڑکی کے رشتہ داروں لڑکے کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ کے رشتہ دار منورنجن داس نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسے پھانسی دی جائے، اس سے کم کوئی بات قابل قبول نہیں، وہ 12 سال کی بچی تھی، اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ محبت کیا ہوتی ہے، اسے پھانسی دی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

پولیس حکام نے ملزم آدتیہ کامبلے کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) اور 309 (خودکشی کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو کو برآمد کر لیا ہے۔ اس وقت وہ پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔