شمالی بھارت

مجلس اور اپنا دَل کے درمیان اتحاد کا اعلان

اپنا دَل (کمیرا وادی) نے اتوار کے روز رسمی طور پر اپوزیشن انڈیا بلاک سے علحدگی اختیار کرلی اور اسدالدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کرلیا تاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایک مشترکہ محاذ قائم کرسکیں۔

لکھنؤ۔: اپنا دَل (کمیرا وادی) نے اتوار کے روز رسمی طور پر اپوزیشن انڈیا بلاک سے علحدگی اختیار کرلی اور اسدالدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کرلیا تاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایک مشترکہ محاذ قائم کرسکیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی

دونوں اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم نیائے مورچہ تشکیل دیا اور اسے پچھڑا (پسماندہ)، دلت اور مسلمانوں کے ساتھ انصاف کا محاذ قرار دیا۔

یہ اپنا دل (کے) کی سابق حلیف جماعت سماج وادی پارٹی کی جانب سے قائم کئے جانے والے پی ڈی اے (پچھڑا، دلت اور الپ سنکھیک کے مماثل ہے۔

اپنا دل (کے) لیڈر پلوی پٹیل نے یہ واضح کیا کہ پارٹی اب ایس پی کی حلیف نہیں رہی جو کہ انڈیا بلاک کا رکن ہے۔ اپنا دل (کے) صدر کرشنا پٹیل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب ہم انڈیا بلاک کا حصہ نہیں ہیں۔