جموں و کشمیر

سمبل میں دریائے جہلم سے بوسیدہ لاش برآمد

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں پیر کی صبح دریائے جہلم سے ایک بوسیدہ لاش برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چند مقامی افراد نے سمبل میں دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔