دیپک چہر ونڈے سیریز سے باہر۔ واشنگٹن ٹیم میں شامل
سندر کی اب تک کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ اس وجہ سے انہیں ٹیم انڈیا میں شامل کیاگیا۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر کے ذریعے دیپک چاہر کی جگہ لینے کا اعلان کیا۔ بورڈ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ونڈے ٹیم میں دیپک چہر کی جگہ واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔

ممبئی: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز دیپک چاہر چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہندوستان نے ان کی جگہ واشنگٹن سندر کو ٹیم میں شامل کیاہے۔ چہر اندور میں کھیلے گئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔
اس کے بعد وہ ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں نہیں کھیلے اور اب پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سندر کی اب تک کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ اس وجہ سے انہیں ٹیم انڈیا میں شامل کیاگیا۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر کے ذریعے دیپک چاہر کی جگہ لینے کا اعلان کیا۔ بورڈ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ونڈے ٹیم میں دیپک چہر کی جگہ واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایاکہ دیپک ہند۔ جنوبی افریقہ کے درمیان اندور میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ اس وجہ سے انہیں ونڈے سیریز کے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا تھا۔ پہلے میاچ میں ٹیم انڈیا کو 9 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔