حیدرآباد

اسدالدین اویسی کو شکست دینا ہمارا مقصد صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی کا بیان

صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ پارلیمنٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کو قطعت دے دی جائے گی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ پارلیمنٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کو قطعت دے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو پارٹی کے قومی قائد امیت شاہ حیدرآباد کے دورہ پر آرہے ہیں۔

امیت شاہ حیدرآباد حلقہ پارلیمنٹ سے متعلق غورو خوض کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی قیادت کو تجاویز دیں گے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے رہبری ورہنمائی کریں گے۔

جی کشن ریڈی نے پارٹی کارکنوں کو پارلیمنٹ انتخابات کا سامنا کرنا پوری طرح سے تیار ہوجانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد تلنگانہ میں کم از کم 10 حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے میں مدد کرنا ہے۔

جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان مجلس سے تعلقات استوار کرنے کے لئے دوڑ جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کا مقصد صرف انتخابات میں حصہ لینا نہیں ہے بلکہ حیدرآباد سے اسدالدین اویسی کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مرکز میں بی جے پی مسلسل تیسری بار حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔