حیدرآباد

مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنندنے آج مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی جنہوں نے شہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوبرقرار رکھنے کے لئے 12ربیع الاول سے قبل یا بعدمیں میلادجلسے اورجلوس کے اہتمام کا فیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنر سی وی آنندنے آج مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی جنہوں نے شہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوبرقرار رکھنے کے لئے 12ربیع الاول سے قبل یا بعدمیں میلادجلسے اورجلوس کے اہتمام کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
میلاد جلوس کی اجازت دینے کے مطالبہ پر وفد کو سی وی آنند کا تیقن
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
گائے کے پیشاب سے علاج

حسن اتفاق ہے کہ 35سال بعد اس سال شہراورریاست بھر میں گنیش وسرجن جلوس اور میلادالنبیؐ ایک ہی تاریخ و ایک ہی دن مقررہے۔حیدرآبادکی گنگاجمنی تہذیب اور برقراری امن کے خاطر مسلم بھائیوں نے گنیش وسرجن کے بعد یکم اکتوبر کو شہر میں میلاد جلوس نکالنے کا فیصلہ کیاہے۔

وہ ان بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ مرکزی میلادکمیٹی کے ارکان اور علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی وی آنند نے یہ بات کہی۔ میلادکمیٹی کے ارکان وعلماء نے میلادجلوس کی اجازت کے حصول کے لئے سٹی پولیس کمشنرسے ملاقات کی۔

پولیس کمشنر نے علماء اورکمیٹی کے ارکان کو میلاد جلوس نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ مسلم نوجوانوں کوپولیس کے ساتھ تعاون کرناچاہے۔گنیش وسرجن جلوس اور میلادالنبیؐ ایک ہی دن آنے سے پولیس کو وسیع تربندوبست کرنا پڑتا تھا مگر مسلم بھائیوں نے وسرجن جلوس کے دن میلادجلوس نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

یہی حیدرآباد وتلنگانہ کی گنگاجمنی تہذیب کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم اکتوبرکو میلادجلوس نکالنے کے فیصلہ پر وہ اور پولیس کی پوری ٹیم مسلمانوں سے اظہار تشکرکرتی ہے۔شہرمیں گنیش وسرجن کے پرامن انصرام کے لئے پولیس کوشاں ہے‘وہ انتظامات میں مصروف ہے۔

ہم کسی بھی صورت میں پرامن حالات کوبگڑنے نہیں دیں گے۔گنیش وسرجن کے انتظامات میں جی ایچ ایم سی کے ساتھ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین بھی تعاون کررہے ہیں۔ اجلاس میں میلادکمیٹی کے ارکان کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ عہدیداربھی شریک تھے۔

a3w
a3w