حیدرآباد

عیدالاضحی کیلئے نقائص سے پاک انتظامات:کمشنرسی وی آنند

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صرف پولس اہلکار، جی ایچ ایم سی اورمحکمہ افزائش مویشیاں کا عملہ ہی چیک پوسٹس کی نگرانی کریں گے۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کے بقر عید کے لئے نقائص سے پاک بہترین انتظامات کے جاینگے آج حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے سالار جنگ میوزیم میں جی ایچ ایم سی اور محکمہ افزائش مویشیاں کے افسران، مسلم علماء، قریش برادری کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

اس اجلاس میں مسلم علماء اور عوامی نمائندوں نے اپیل کی کہ وہ ماحول کو محلہ جات اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے جانوروں کی آلائیش کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ امن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر کی گنگا جمنا تہذیب اور امن کو برقرار رکھیں۔

 جی ایچ ایم سی کی جوائنٹ کمشنر سائلجا نے حاضرین اجلاس کو عید کے موقع پر جی ایچ ایم سی کی صفائی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا  وارڈز اور مساجد میں صفائی کے لئے اضافی ٹیمیں اور کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تعینات کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ کچرے کے تھیلے تیار رکھے جائیں گے اور ہمارے تمام افسران آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔اجلاس کے دوران شرکاء نے سٹی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور پولیس کی طرف سے بتائی گئی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے خطاب کرتے ہوئے  یقین دلایا کہ صرف پولس اہلکار، جی ایچ ایم سی اورمحکمہ افزائش مویشیاں کا عملہ ہی چیک پوسٹس کی نگرانی کریں گے۔ تمام افسران کو سکیوریٹی اور ٹرافک مینجمنٹ کے لئے نقائص سے پاک اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

کسی بھی نا گہانی واقعیات کے تدارک کے لئے محلہ جات میں پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور اضافی فورسس کو تیار رکھا گیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے افسران پر مشتمل مقامی، زونل اور کمشنریٹ سطح کے کوآرڈینیشن گروپس بنائے گئے ہیں تاکہ بہتر رابطہ قائم کیا جا سکے۔

 اجلاس کے دوران عہدیداروں نے علما اور سیاسی قائدین کی جانب سے بتائے گئے مسائل کا نوٹ لیا اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس اجلاس میں شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد‘ مولانا محمد حسّام االدین ثانی المعروف جعفر پاشا‘رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشا قادری‘مولانا سعیدقادری‘محمد سلیم صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے علاوہ  وکرم سنگھ مان آئی پی ایس‘ جی سدھیر بابو آئی پی ایس‘ ممشاد پاشا‘حافظ مظفر اور ممتاز احمد خان ایم ایل اے چارمینار‘ایم سرینواسولو آئی پی ایس کار ہیڈکوارٹر‘گجا راؤ بھوپال آئی پی ایس اور تمام زونل ڈی سی ایس پی موجود تھے۔