جرائم و حادثات
ڈگری کی طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔
اس کی شناخت جی رکشتا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ٹاون کے ایس سی ویمنس ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
مقامی نریندر ڈگری کالج میں رکشتا ڈگری سال سوم میں زیرتعلیم تھی۔
اس کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے آرمور کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔
اس طالبہ کی خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔