مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں چلتی بس میں آگ لگ گئی

بس کو روک کر تمام مسافرین کو بس سے اتار دیا۔ بس خالی ہونے کے بعد چند ہی منٹوں میں آگ نے بس کو اپنی پوری لپیٹ میں لے لیا اور بس جل کر راکھ ہو گئ لیکن کوئ مسافر زخمی نہیں ہوا-

ممبئ: مہاراشٹرا کے پونہ شہر میں ایک چلتی بس میں آگ لگ گئی لیکن ڈرائور کی حاضر دماغی کے سبب بس میں سوار تمام مسافرین بال بال بچ گئے اور انہوں نے آگ کو بس کے مکمل حصہ تک پہونچنے سے قبل ہی بس خالی کر دی پولیس نے بتایا کہ چہارشنبہ کی اعلی صبح یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب تحصیل امبیگاؤں میں بھیماشنکر روڈ پر پیش آیا۔

نجی بس ممبئی کے قریب بھیونڈی کے ایک گاؤں سے 27 مسافروں کو لے کر پونے ضلع کے ایک مندر کے لیے مشہور مذہبی مقام بھیماشنکر جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بس کے پچھلے حصے سے نکلنے والے دھویں کی مقدار کو دیکھکر بس کے متصل چلنے والے موٹر سائکل سوار نے بس ڈرائور کومطلع کیا۔

 جسکے بعد اس نے بس کو روک کر تمام مسافرین کو بس سے اتار دیا۔ بس خالی ہونے کے بعد چند ہی منٹوں میں آگ نے بس کو اپنی پوری لپیٹ میں لے لیا اور بس جل کر راکھ ہو گئ لیکن کوئ مسافر زخمی نہیں ہوا