حیدرآباد

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے ہنوئی، ویتنام جانے والے طیارہ کی روانگی میں تاخیر، مسافرین کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ فلائٹ وی این۔984کل شب 11.55بجے اس ایرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھی تاہم ہفتہ کے صبح 9بجے کے باوجود یہ فلائٹ روانہ نہ ہوسکی۔مسافرین نے اس غیرمعمولی تاخیر پر شدید برہمی کااظہار کیااورایرپورٹ میں احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تکنیکی خرابی کے سبب حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے ہنوئی، ویتنام جانے والے طیارہ کی روانگی میں تاخیر پر مسافرین نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔مسافرین نے بتایا کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی کے سبب ان کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ فلائٹ وی این۔984کل شب 11.55بجے اس ایرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھی تاہم ہفتہ کے صبح 9بجے کے باوجود یہ فلائٹ روانہ نہ ہوسکی۔مسافرین نے اس غیرمعمولی تاخیر پر شدید برہمی کااظہار کیااورایرپورٹ میں احتجاج کیا۔


مسافرین کا کہنا ہے کہ ایرلائن انتظامیہ کو اس سلسلہ میں شکایت کی گئی تھی تاہم اس مسئلہ کا بروقت کوئی حل نہیں نکالاگیا جس سے ان کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

ایرپورٹ کے ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ کی روانگی میں تاخیر ہوئی تاہم ایرلائنس کی جانب سے مسافرین کے لئے رات میں قیام کا انتظام کیاگیا تھا۔