دہلی

بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کے اجودھیا میں رام مندر سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے اور ان پر مسلم برادری کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا۔

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کے اجودھیا میں رام مندر سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے اور ان پر مسلم برادری کو مشتعل کرنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان
مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی، انڈیا اتحاد کی حامی
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ الزام لگایا اور کہا کہ ان کی فلاح بھی رام کی پناہ میں آنے سے ہی ہوگی۔

اجودھیا میں رام مندر کی پران پرتیشٹھا تقریب سے پہلے لوک سبھا ممبر اجمل نے ہفتہ کو یہ الزام لگایا اور بی جے پی کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن بھی بتایا ہے۔مسٹر اجمل آسام کے بارپیٹا میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ مسلمانوں کو 20 سے 25 جنوری تک سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ رام جنم بھومی میں رام للا کے مجسمے کی تنصیب کو پوری دنیا دیکھے گی۔

لاکھوں لوگ بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں وغیرہ سے سفر کریں گے۔ امن کو برقرار رکھنا ہوگا۔”انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہمیں سفر سے گریز کرنا چاہیے اور گھر پر رہنا چاہیے۔

بی جے پی مسلمانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ یہ ہماری جان، ایمان، مساجد، اسلامی قوانین اور ہماری اذان کی دشمن ہے۔

a3w
a3w