دہلی

عام آدمی پارٹی سربراہ کے خلاف دہلی بی جے پی کا نیا پوسٹر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے خلاف پوسٹر مہم تیز کردی ہے۔ وہ 5 فروری کے دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو نشانہ بنارہی ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے خلاف پوسٹر مہم تیز کردی ہے۔ وہ 5 فروری کے دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو نشانہ بنارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

عام آدمی پارٹی بھی ”گالی گلوج پارٹی“ جیسے پوسٹرس کے ساتھ بی جے پی کو نشانہ بنارہی ہے۔ ہفتہ کے دن بی جے پی نے ایک نیا پوسٹر جاری کیا جس میں کجریوال کو ”شیش محل والے آپدائے اعظم“ قراردیا گیا۔ ایکس پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے دہلی بی جے پی نے لکھا ”دہلی کی جنتا نے ٹھانا ہے‘ شیش محل والے آپدائے اعظم کو ہٹانا ہے“۔

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو نشانہ بنانے جو پوسٹر جاری کیا تھا اس میں حلقہ کالکاجی کے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کو گالی گلوج پارٹی کہا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے ایکس پر کیپشن لکھا تھا ”گالی باز پارٹی کا گالی باز سی ایم چہرہ“۔

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ بی جے پی نے حلقہ نئی دہلی سے کجریوال کے مقابلہ پرویش ورما کو میدان میں اتارا ہے جبکہ رمیش بدھوڑی حلقہ کالکاجی میں چیف منسٹر دہلی آتشی اور کانگریس امیدوار الکا لامبا سے ٹکر لے رہے ہیں۔

کانگریس امیدوار سندیپ دکشت بھی حلقہ نئی دہلی میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں جس سے اس حلقہ میں مقابلہ سہ رخی ہوگیا ہے۔ قبل ازیں بی جے پی نے کئی پوسٹرس اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی ناکامیاں بیان کی تھیں۔ بی جے پی نے کجریوال کی حکومت کو دہلی کے لئے آپدا قراردیا تھا۔ اس نے الزام عائد کیا تھا کہ بارش میں دہلی‘ جھیلوں کے شہر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ محلہ کلینکس‘ ڈیتھ کلینس بن گئے ہیں۔

اسکول کھولنے کا وعدہ کرنے والی عام آدمی پارٹی نے بار کھولے۔ دارالحکومت پینے کے پانی کے لئے ترس رہا ہے جبکہ سڑکوں میں پڑے گڑھے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ گلیوں میں کچرے کا انبار لگا ہے۔ بی جے پی کے ایک پوسٹر میں ڈبل انجن سرکار کے فائدے گنائے گئے۔ اس نے دلی کے دل میں مودی کا نعرہ دیا۔ 2015 اور 2020 میں شاندار جیت حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی تیسری میعاد کے لئے کوشاں ہے۔