شمال مشرق

کانگریس پارٹی کو پاک کرنے کا وقت آگیا ہے: نوجوت سنگھ سدھو

سدھو نے کہا کہ یہ ابھیشیک منو سنگھوی (ہماچل میں پارٹی امور کے انچارج) کا نقصان نہیں ہے بلکہ پارٹی کا بڑا نقصان ہے، پارٹی کو پاک کرنے اور ذاتی مفاد کو اجتماعیت سے بالاتر رکھنے والوں سے پارٹی کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

چنڈی گڑھ: ہماچل پردیش کانگریس میں افراتفری کے درمیان پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پارٹی کو پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

سدھو نے سوشل میڈیا سائٹ "X” پر لکھا کہ ہماچل بحران پارٹی کے اثاثوں اور قرضوں کا اندازہ لگانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ، جو مرکزی تفتیشی بیوروی (سی بی آئی ) ، ای ڈی اور آئی ٹی جیسی ایجنسیوں کی دھن پر ناچتے ہیں، پارٹی کو کئی بار مشکل میں ڈال چکے ہیں۔

سدھو نے کہا کہ یہ ابھیشیک منو سنگھوی (ہماچل میں پارٹی امور کے انچارج) کا نقصان نہیں ہے بلکہ پارٹی کا بڑا نقصان ہے، پارٹی کو پاک کرنے اور ذاتی مفاد کو اجتماعیت سے بالاتر رکھنے والوں سے پارٹی کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایسے لوگوں کی حرکتیں پارٹی کو ہی گہرے زخم دے رہی ہیں، زخم تو بھر جائیں گے لیکن ان کے نشان باقی رہیں گے۔

کسی کا نام لیے بغیر سدھو نے کہا کہ ایسے لیڈروں کا فائدہ پارٹی کارکنوں کا درد بن جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وفاداری سب کچھ نہیں بلکہ صرف ایک چیز ہونی چاہیے۔