دہلی

دہلی الیکشن 2025: بی جے پی نے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پانچ خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: : دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہنے کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ (11 جنوری) کو دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 5 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جمعہ کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر بی جے پی کور کمیٹی اور (سی ای سی) کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں ان امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدواروں کو دیوتاؤں نے چنا، چدمبرم کاطنز

عاپ کے سابق ایم ایل اے کپل مشرا، جو 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، کو کراول نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مشرا کو وہاں سے موجودہ ایم ایل اے موہن سنگھ بشت کو ہٹا کر ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں دہلی کے سابق وزیر اعلی مدن لال کھورانہ کے بیٹے ہریش کھورانہ کو موتی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

بی جے پی کی دوسری فہرست میں 5 خواتین کو جگہ دی گئی ہے جس سے اب تک خواتین امیدواروں کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں بی جے پی کا ایک اور بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔

پہلی فہرست میں بی جے پی نے پرویش ورما، سابق ایم پی رمیش بدھوری اور کانگریس کے سابق لیڈر اور وزیر ارویندر سنگھ لولی کو شامل کیا تھا۔

بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست میں 29 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔