امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے دفاع میں مسودہ پیش کیا
مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ 7 اکتوبر کو حماس اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ پٹی میں جاری تنازعہ پر ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے، جس میں حماس کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے، لیکن جنگ بندی کی اپیل نہیں کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا ’’امریکہ نے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ایک مسودہ پیش کیا ہے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ 7 اکتوبر کو حماس اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے مسودے میں اسرائیل کے انفرادی اور اجتماعی اپنے دفاع کے موروثی حق کی بھی توثیق کرتا ہے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی شہریوں کے تحفظ سمیت بین الاقوامی انسانی قانون کا بھی احترام کرتا ہے۔ دوسری جانب روس اور برازیل نے پہلے ہی قراردادوں کے مسودے کو ویٹو کر دیا ہے۔