دہلی: خواتین کے بعد اب مزدوروں کو سٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت
دہلی کے وزیر اعلی کے دفتر نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے محکمہ محنت و مزدوری کے ساتھ اہم جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔
نئی دہلی: دہلی حکومت نے مزدوروں کو ڈی ٹی سی بس میں سفر کرنے کے لئے مفت پاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی کے دفتر نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے محکمہ محنت و مزدوری کے ساتھ اہم جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے محکمہ کو حکم دیا کہ وہ دہلی میں رجسٹرڈ تمام 13 لاکھ مزدوروں کو سرکاری سہولیات اور اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرے۔
میٹنگ میں تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو بسوں میں مفت سفر کے لئے سالانہ ڈی ٹی سی پاس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزدوروں کی رہائش کے لئے مکانات اور ہاسٹل کے انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام مزدوروں کے بچوں کے لئے مفت کوچنگ کا انتظام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مزدوروں کو ٹول کٹس دی جائیں گی اور ان کے لئے بڑے پیمانے پر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام چلائے جائیں گے۔ تمام مزدوروں کو ای ایس آئی اسکیم اور گروپ انشورنس دیا جائے گا۔