دہلی

دہلی‘ اب ایشیا کے 10 انتہائی آلودہ شہروں میں شامل نہیں:کجریوال

چیف منسٹر اروند کجریوال نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ ایشیا کے 10 انتہائی آلودہ شہروں میں 8 کا تعلق ہندوستان سے ہے لیکن دہلی ان میں نہیں ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کجریوال نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ ایشیا کے 10 انتہائی آلودہ شہروں میں 8 کا تعلق ہندوستان سے ہے لیکن دہلی ان میں نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت نے آلودگی کے خلاف جنگ ابھی نہیں جیتی ہے لیکن یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ دہلی اب دنیا کا انتہائی آلودہ شہر نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا ہم نے آلودگی کے خلاف جنگ جیت لی اور میں مطمئن ہوں؟ میں مطمئن نہیں ہوں پھر بھی اس بات سے حوصلہ ملتا ہے کہ ہمارا شہر دنیا کا انتہائی آلودہ شہر نہیں ہے۔

ہم صحیح راستہ پر ہیں تاہم ہمیں دنیا کا صاف ستھرا شہر بننا ہے۔ یہی ہمارا نشانہ ہے۔ کجریوال نے کہا کہ چند سال قبل دہلی کو دنیا میں ایک انتہائی آلودہ شہر سمجھا جاتا تھا۔ صورتِ حال اب بہتر ہوئی ہے۔ ایشیا کے 10 انتہائی آلودہ شہروں میں 8 ہندوستان میں ہیں۔ دہلی اس فہرست میں نہیں ہے۔

انہوں نے رپورٹ ٹیاگ کرتے ہوئے ٹویٹر پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی والوں نے بڑی محنت کی۔ آج ہم نے بہت کچھ سدھاردیا ہے لیکن راستہ طویل ہے۔ ہم کڑی محنت کرتے رہیں گے تاکہ دہلی کو دنیا کے بہترین شہروں میں ایک مقام دلاسکیں۔ ہم دہلی کو دنیا کو بہترین شہر بنانے کے پابند ِ عہد ہیں۔

a3w
a3w