جموں و کشمیر

حضرت بل کے امام معطل

جموں وکشمیر وقف بورڈ نے زیارت گاہ حضرت بل کے امام کو مبینہ جبری تبدیلی مذہب معاملہ میں معطل کردیا ہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ نے زیارت گاہ حضرت بل کے امام کو مبینہ جبری تبدیلی مذہب معاملہ میں معطل کردیا ہے۔

وقف بورڈ کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا کہ امام و خطیب آثارِ شریف حضرت بل کمال الدین فاروقی کو انکوائری مکمل ہونے تک یا تاحکم ِ ثانی ہٹادیا گیا ہے۔

زیارت گاہ حضرت بل میں جمعتہ الوداع کے موقع پر کمال الدین فاروقی کی نگرانی میں ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا تھا۔

پولیس نے نگین پولیس اسٹیشن میں سری نگر کے عنایت احمد ولد عبدالاحد ساکن صراف کدل نوہٹہ سری نگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے غیرمقامی نوکر سندیپ کو جبراً مسلمان بنایا۔

وقف بورڈ نے کہا کہ الزام ہے کہ کمال الدین فاروقی کی نگرانی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تبدیلی ئ مذہب کا ویڈیو وائرل ہوا تھا اور اس پر سماج کے مختلف طبقات نے کئی سوال اٹھائے تھے۔ کئی مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ مذہب نجی معاملہ ہے۔

a3w
a3w