آندھراپردیش

آئی ٹی کمپنیوں کو جگن کے دور میں بند کردیاگیا: بھونیشوری

بھونیشوری نے ایلوروضلع کے ندامارو علاقہ کا دورہ کیا اور سباراو کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے صدرو سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی اہلیہ بھونیشوری نے الزام لگایا کہ ریاست میں چندرابابو کے دور میں آئی ٹی کمپنیاں قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے گئے تھے تاہم موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورمیں ان کمپنیوں کو تبادہ کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

بھونیشوری نے ایلوروضلع کے ندامارو علاقہ کا دورہ کیا اور سباراو کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔

چندرابابو کی حالیہ گرفتاری پر سبا راو کی صدمہ سے موت ہوگئی تھی۔اس موقع پر انہوں نے سباراو کے ارکان خاندان سے ہمدردی کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام کی بھوک مٹانے کیلئے چندرابابو نے کینٹین بنوائے تھے تاہم جگن نے کینٹین کو بند کردیا۔