دہلی

باہری دہلی پولیس نے مطلوب ملزم کو کیا گرفتار، چوری کے گروہ کا پردہ فاش

قومی دارالحکومت کی باہری دہلی پولیس نے ایک ہی دن میں دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجرموں پر سخت کاروائی کی۔ پہلی کارروائی میں تھانہ راج پارک پولیس کی پی او ٹیم نے مہاراشٹر کے وردھا ضلع سے باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا، جنہیں دہلی کی عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کی باہری دہلی پولیس نے ایک ہی دن میں دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجرموں پر سخت کاروائی کی۔ پہلی کارروائی میں تھانہ راج پارک پولیس کی پی او ٹیم نے مہاراشٹر کے وردھا ضلع سے باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا، جنہیں دہلی کی عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
کمسن لڑکی کی متعدد بار عصمت ریزی کے الزام میں سابق رکن اسمبلی گرفتار (ویڈیو)
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار


گرفتار ملزمین کی شناخت سانگلی، مہاراشٹر کے رہنے والے ایشو سنگھ (50) اور اس کا بیٹا راجو سنگھ (28) کے طور پر ہوئی ہے۔


باہری ضلع پولیس کے ڈپٹی کمشنر سچن شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ دونوں کے خلاف راج پارک تھانہ میں پوکسو ایکٹ سمیت کئی دفعات کے تحت معاملات درج ہیں۔


پولیس ٹیم کو خفیہ اطلاع ملنے پر 27 ستمبر کو مہاراشٹر میں چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کیا گیا، 28 ستمبر کو وردھا کورٹ سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا گیا اور 29 ستمبر کو روہنی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد یکم اکتوبر کو دونوں کو ہندوستانی ناگرک سرکشہ سنہتا کے تحت باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔


دوسری بڑی کارروائی میں ضلع اسپیشل اسٹاف اور منگول پوری تھانہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چوری کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمین کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر آٹھ مسروقہ سلائی مشینیں اور ایک اسکوٹی برآمد کی، جو جرم میں استعمال ہوئی تھی۔


یہ معاملہ 30 ستمبر کو تھانہ منگول پوری میں درج شکایت سے شروع ہوا، جس کی بنیاد پر معاملہ درج کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا اور خفیہ اطلاع پر یکم اکتوبر کو پوسٹ آفس، اے بلاک منگول پوری کے قریب سے دو ملزمین، عمران عرف بھولا اور نریندر عرف بادل کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش میں دونوں نے اپنے ساتھی بنٹی کا نام بتایا، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔


بنٹی شکایت کنندہ کی دکان پر کام کرتا تھا اور اس نے مسروقہ سامان اپنے جاننے والے اسکریپ ڈیلر روہن کو بیچ دیا تھا۔ پولیس نے روہن کو بھی سلطان پوری سے گرفتار کیا اور چارمسروقہ سلائی مشینیں برآمد کیں۔


ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مطلوبہ مجرموں اور پیشہ ورانہ مجرموں کے خلاف پولیس کی فوری کارروائی یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی مجرم قانون سے نہیں بچ سکتا۔