دہلی
ٹرینڈنگ

مومو کے ساتھ اضافی چٹنی کا مطالبہ گاہک کو مہنگا پڑ گیا

دکاندار نے چاقو کے وار سے سندیپ کا چہرہ زخمی کر دیا اور دکان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا۔

نئی دہلی: دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گاہک کو مومو کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقہ شاہدرہ میں سندیپ نامی شہری مومو کھانے گیا جہاں معمولی سی بات پر اس کا دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری

سندیپ نے مومو آرڈر کیے جس کے ساتھ اسے کم مقدار میں چٹنی فراہم کی گئی۔ اس نے اضافی چٹنی کا مطالبہ کیا تو دکاندار نے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ دکاندار نے چاقو کے وار سے سندیپ کا چہرہ زخمی کر دیا اور دکان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا۔

سندیپ کی حالت خطرہ سے باہر ہے جبکہ پولیس نے دکاندار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

a3w
a3w