کھیل

انڈیا کی خطرناک بولنگ، جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں انڈیا کی خطرناک بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔

کولکتہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں انڈیا کی خطرناک بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
کوہلی، سچن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں: گواسکر

جنوبی افریقہ کی ٹیم 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز بنا سکتی اور 26ویں اوور میں اس کے تمام بیٹرز واپس پویلین لوٹ گئے۔

اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے ویراٹ کوہلی 101 رنز بنائے جبکہ شریاس ایئر نے 77 اور کپتان روہت شرما نے 40 رنز بنائے۔

a3w
a3w