دہلی

دہلی فسادات کیس، 9افراد بری

مقامی عدالت نے 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ایک میڈیکل اسٹور پر ہجوم کے حملہ اور اسے آگ لگادینے کے کیس میں 9افراد کو بری کردیا۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ایک میڈیکل اسٹور پر ہجوم کے حملہ اور اسے آگ لگادینے کے کیس میں 9افراد کو بری کردیا۔

متعلقہ خبریں
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
شرجیل امام کی درخواست ضمانت کی جنوری میں سماعت
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت
دہلی فسادات کیس ایک شخص کو ضمانت منظور

اس نے کہا کہ واحد گواہ کی گواہی ناکافی ہے۔ ملزمین کو شبہ کا فائدہ دیاجاتا ہے۔

25 فروری 2020ء کو بھاگی رتی وہار کی بریج پوری روڈ پر ایک میڈیکل اسٹور کو ہجوم نے آگ لگادی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج پی پرماچلا نے حالیہ احکام میں کہاکہ ملزمین کے خلاف الزامات بلاشبہ ثابت نہیں ہوئے لہذا انہیں اس کیس سے بری کیاجاتا ہے۔