انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ

درخواست گزار گرویندر سنگھ اور جگموہن سنگھ کی جانب سے دائر درخواست میں وکیل ایمان سنگھ کھارا اور دیپندر سنگھ ورک نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم میں سکھ برادری کو نشانہ بنا کر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

چنڈی گڑھ: اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کی نمائش پر پابندی لگانے کے مطالبہ پر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم ’آدی پرش‘ کے خلاف زبردست احتجاج
فلم ڈائرکٹر شنکر کو اراضی الاٹ کرنے پر ہائی کورٹ میں سماعت مکمل
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر
حکومت نے ’ایکس‘ کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا، بحالی سے انکار
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی

یہ متنازعہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ درخواست گزار گرویندر سنگھ اور جگموہن سنگھ کی جانب سے دائر درخواست میں وکیل ایمان سنگھ کھارا اور دیپندر سنگھ ورک نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم میں سکھ برادری کو نشانہ بنا کر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کی فضا خراب ہوسکتی ہے۔ اس لیے پنجاب میں فلم کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلم سے متنازعہ مناظر ہٹانے/تبدیل کرنے کے بعد ہی فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی، شرومنی اکالی دل سمیت مختلف تنظیمیں یہ کہتے ہوئے فلم کی مخالفت کر رہی ہیں کہ اس میں سکھوں کو غلط انداز میں پیش کرکے کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

a3w
a3w