بودھن میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف گستاخی پر کارروائی کا مطالبہ، جمعیۃ علماء کا وفد پولیس اسٹیشن پہنچا
صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ حافظ پیر شبیر احمد صاحب اور جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر وفد نے سرکل انسپکٹر بودھن کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔

بودھن: پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی پر یتی نرسنگھا نند کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء بودھن کا ایک وفد جناب حافظ افسر مظہری صاحب کی سرپرستی میں بودھن پولیس اسٹیشن پہنچا۔
صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ حافظ پیر شبیر احمد صاحب اور جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر وفد نے سرکل انسپکٹر بودھن کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔
جناب حافظ محسن صاحب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتی نرسنگھا نند ایک شرپسند شخص ہے جو کئی بار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگل چکا ہے، لیکن اس بار اس نے ساری حدیں پار کر دی ہیں، جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے میں کسی نرمی کے بجائے سخت ترین کارروائی کرے تاکہ واضح پیغام جائے کہ مذہبی توہین اور نفرت انگیز تقاریر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفد میں حافظ محمد افسر مظہری، مفتی اسعد حسین، حافظ محسن، حافظ عقیل الدین، مولانا شہباز خان قاسمی، حافظ تفہیم، حافظ احمد، حافظ اجمل اور حافظ مصطفی شامل تھے۔